ایران دانشورانہ املاک کے میدان میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے

تہران،ارنا- ایران اسٹیٹ پراپرٹی اینڈ ڈیڈز رجسٹریشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دانشورانہ املاک کے میدان میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے ایران کی عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کے کمرشل پیٹنٹ سرچ ڈیٹا بیس تک مفت اورکم لاگت رسائی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، "ذبیح اللہ خدائیان" نے آبروز بدھ کو عالمی دانشوارانہ املاک کی تنظیم کے سربراہ "دارن تانگ" سے ایک ملاقات کے دوران، ایران اور اس تنظیم کیساتھ مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران دانشورانہ املاک کے میدان میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے اور ڈبیلو آئی پی او کیجانب سے گزشتہ سال ٹریڈ مارک ڈیکلریشن، صنعتی ڈیزوائن اور ایجادات کی رجسٹریشن کے شعبے میں شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق وہ دنیا میں 5 ویں، 12 ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے جو جی ڈی پی اور خریداری کی طاقت کے لحاظ سے ایک اہم کامیابی ہے۔

خداییان نے ڈبلیو آئی پی او سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو کمرشل انوینٹری سرچ ڈیٹا بیس تک مفت یا کم لاگت تک رسائی فراہم کرے جس کے استعمال میں فی الحال فیس شامل ہے  تاکہ پیٹنٹ کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اور پیٹنٹس کی پروسیسنگ کو تیز کیا جا سکے۔

در این اثنا اران تانگ نے صنعتی املاک کے اعلانات کی رجسٹریشن کے میدان میں عالمی پوزیشن  حاصل کرنے پر ایران کو مبارکباد دیتے ہوئے ایران کی قدیم تاریخ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دانشورانہ املاک کے میدان میں اہم پیش رفت اور فعال کردار کے پیش نظر ڈبلیو آئی پی او کے نمائندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایران کیساتھ مکمل تعاون کریں اور ڈاکٹر خداییان کی درخواستوں پر عمل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنائیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .